28 دسمبر، 2015، 8:10 PM

امریکہ کی داعش کے خلاف کارروائی فریب پر مبنی

امریکہ کی داعش کے خلاف کارروائی فریب پر مبنی

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحاد کی داعش کے خلاف کارروائی مکر و فریب پر مبنی ہے امریکہ داعش کو علاقہ میں بچانے اور باقی رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگوکواشنکوف نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے فوجی اتحاد کی داعش کے خلاف کارروائی مکر و فریب پر مبنی ہے امریکہ داعش کو علاقہ میں بچانے اور باقی رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے داعش کے خلاف اطلاعات اور معلومات کا تبادلہ کرنے کی روسی تجویز رد کرکے یہ ثبوت فراہم کیا کہ امریکہ کی داعش کے خلاف کارروائی حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ مکر و فریب پر مبنی ہے۔روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ داعش دہشت گرد اب شام کے تیل کو موصل کے ذریعہ ترکی اسمگلنگ کررہے ہیں اور اس سلسلے میں داعش کو ترک حکومت اور فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے روس کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں کی عراقی سرزمین پر موصل کے قریب موجودگی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ترکی  فوج کی سرکردگی میں داعش کا  تیل ترکی میں منتقل ہورہا ہے۔

News ID 1860650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha